Breaking News
Home / اخبار / لانگ مارچ میں عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی

لانگ مارچ میں عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی

نامعلوم شخص کنٹینر کے نیچے تھا جس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی ۔ عمران خان کے علاوہ دیگر 4 افراد کو بھی گولی لگی ہے۔

 پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور فیصل جاوید سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جس کی تصدیق فواد چودھری نے کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اس وقت وزیرآباد کی جانب رواں دواں ہے اور اس کی اگلی منزل شہر میں جلسہ کرنے کی ہے، اس دوران عمران خان کے کنٹینر کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید، پی ٹی آئی رہنماء احمد چھٹہ بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو میں سے ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، عمران خان کو پنڈلی پر گولی لگی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کا نام فیصل بٹ ہے، حملہ آور نے فائرنگ کے لئے اے کے 47 رائفل کا استعمال کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے قریب ہونے والی فائرنگ کے بعد عمران خان الحمد للہ محفوظ ہیں، ہماری گراؤنڈ ٹیم کے مطابق مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، یہ واقعہ اللہ ہو چوک وزیرآباد کے قریب پیش آیا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور سی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے، فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے