Breaking News
Home / اخبار / لاہور، زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں سیمینار کل منعقد ہوگا

لاہور، زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں سیمینار کل منعقد ہوگا

سیمینار 4 دسمبر بروز اتوار دن 1:00 بجے دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم، محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ lll لاہور میں منعقد ہوگا۔

  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے سیمینار کل لاہور میں منعقد ہوگا۔ سیمینار کے انعقاد و انتظامات کے حوالے سے لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مرکزی صدر آٸی ایس او طالبات خواہر طاہرہ ظفر، اراکین مرکزی نظارت خانم زہرا نقوی و خانم سفینہ نقوی، ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن خواہر سارہ رضوی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی نے شرکت کی۔ زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے سیمینار 4 دسمبر بروز اتوار دن 1:00 بجے دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم، محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ lll لاہور میں منعقد ہوگا۔

About خاکسار

Check Also

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے