Breaking News
Home / اخبار / ایران نے سپرسونک کروز میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی

ایران نے سپرسونک کروز میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی

ایرانی فوج کے سائنسدانوں نے ایسے کروز میزائل بنانے پر عبور حاصل کرلیا ہے جو سپرسونک میزائل کی رفتار کے حامل ہیں۔

  نئی نسل کے کروز میزائلوں کی یہ سیریز اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہی ہے۔ سپرسونک کے برابر رفتار کے حامل اس کروز میزائل کے شامل ہونے کے بعد ایران کی دفاعی ٹیکنالوجی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ سپرسونک کی رفتار سے پرواز کرنے کی وجہ سے اس میزائل کو راستے میں تباہ کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔

میزائلوں کی پیشرفتہ ورژن سے پہلے ایرانی کروز میزائل لانچ کرنے کے لئے راکٹ ٹیک آف انجن استعمال کیا جاتا ہے جس کو مقامی زبان میں طلوع نام دیا گیا تھا۔

اس نئی ٹیکنالوجی کے فعال ہونے کے بعد کسی بھی فوجی تصادم کی صورت میں ایران کو جوابی کاروائی کرنے میں آسانی ہوگی اور جارح ممالک کو بروقت جواب دیا جا سکے گا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے