Breaking News
Home / اخبار / چین کے ریسٹورنٹ میں دھماکا، 31 افراد ہلاک متعدد زخمی

چین کے ریسٹورنٹ میں دھماکا، 31 افراد ہلاک متعدد زخمی

پڑوسی ملک چین کے شمال مغربی شہر این چوان کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 31 فراد ہلاک ہو گئے۔

 نقل کیا ہے کہ بار بی کیو ریسٹورنٹ کے اندر دھماکا گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب وہاں لوگ تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر جمع ہو رہے تھے۔

خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھماکا لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔ زور دار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

چین کے صدر شی جن پنگ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، صدر نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اہم صنعتوں اور شعبوں میں حفاظتی نگرانی کو مضبوط بنانا ہوگا۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے