Breaking News
Home / اخبار / شہید قاسم سلیمانی نے حضرت امام رضا (علیه السلام) سے شہادت کا تمغہ حاصل کیا

شہید قاسم سلیمانی نے حضرت امام رضا (علیه السلام) سے شہادت کا تمغہ حاصل کیا

شہید قاسم سلیمانی کی یادگار بیٹی محترمہ زینب سلیمانی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی نے حضرت امام رضا (ع) سے شہادت کا تمغہ حاصل کیا۔

 مطابق شہید سلیمانی کی یادگار بیٹی محترمہ زینب سلیمانی نے یزد میں خورشید کے زیر سایہ کاررواں کے احتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی نے حضرت امام رضا (ع) سے شہادت کا تمغہ حاصل کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور مظلوموں کا دفاع  بہت بڑی خوش نصیبی اور سعادت ہے۔محترمہ زینب سلیمانی  نے کہا کہ شہید قاسم سلمیانی کے دوستوں سے سنا ہے کہ حاج قاسم سلمیانی نے شہادت کا تمغہ حضرت امام رضا علیہ السلام سے حاصل کیا ہے ۔ شہید قاسم سلیمانی ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتے تھے اور وہ کبھی بھی حرم رضوی میں مخصوص دروازے سے داخل نہیں ہوئے ، وہ عوام کے ساتھ رہ کر دعا کرتے تھے۔  محترمہ زینب سلیمانی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی عوام کی خدمت کو بہت بڑی سعادت سمجھتے تھے وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کو بھی ان کے ساتھ والہانہ محبت ہے

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے