Breaking News
Home / اخبار / ایران، دفاعی سسٹم نے اصفہان میں کئی مشکوک چیزوں کو فضا میں تباہ کردیا

ایران، دفاعی سسٹم نے اصفہان میں کئی مشکوک چیزوں کو فضا میں تباہ کردیا

ایرانی آرمی کے اعلی افسر میہن دوست نے کہا کہ صوبے کے مشرقی علاقے میں کوئی مشکوک چیز فضا میں دیکھی گئی جس کے بعد دفاعی سسٹم نے اس پر فائرنگ کردی۔

  صوبہ اصفہان کے نواحی علاقوں میں علی الصبح 4 بجے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

باخبر ذرائع نے مہر نیوز کو بتایا کہ اصفہان کی فضاوں میں مشکوک اشیاء نمودار ہونے پر دفاعی سسٹم کی جانب سے فائرنگ کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع نے کہا کہ تاحال ان مشکوک اشیاء کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

دوسری طرف تبریز میں بھی فضا میں مشکوک چیز دیکھنے کے بعد دفاعی سسٹم کی جانب سے فائرنگ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے