Breaking News
Home / اخبار / مسلمان اوربین الاقوامی کمیونٹی مظالم کے شکار افغان مسلمانوں کو تنہا نہ چھوڑیں: حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی

مسلمان اوربین الاقوامی کمیونٹی مظالم کے شکار افغان مسلمانوں کو تنہا نہ چھوڑیں: حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی

رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی نے افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے وفد کے ساتھ ملاقات میں ان مظالم کی طرف اشارہ کیا جو افغان عوام بالخصوص افغان کی خواتین پر ڈھائے جا رہے ہیں اور تاکید کی کہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور بین الاقوامی کمیونٹی کا فرض ہے کہ اس صورتحال میں افغانستان کے مظلوم عوام کی مدد کرے۔ شیعہ مسلمانوں کی اعلیٰ اتھارٹی نے تاکید کی کہ افغان بھائیوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور انکی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شیعہ علماء کونسل افغانستان کے عظیم عوام کے حقوق کے حصول میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

قومی اتحاد و یکجہتی اور اندرونی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور تمام نسلی گروہوں کے ساتھ پرامن زندگی گزارنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے حکم دیا کہ ملک کے موجودہ حکمرانوں کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے تشدد سے گریز کیا جائے۔

شفقنا کے مطابق آیت اللہ سیستانی کے بیان کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

اللہ کے نام سے جو مہربان اور رحم کرنے والا ہے

آیت اللہ سید علی سیستانی نے اتوار 8 جمادی الثانی 1444ھ کو قبل دوپہر افغان شیعہ علماء کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفد کے سربراہ نے ملک کی موجودہ صورتحال اور کونسل کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔

حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی نے  افغانستان کی عوام کو گزشتہ چند دہائیوں سے جن مصائب اور مشکلات کا سامنا ہے اس پر گہرے تاسف اوررنج کا اظہار کیاا اور افغان خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

سپریم اتھارٹی نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال میں افغانستان کے مظلوم عوام کو تنہا نہ چھوڑیں اور ان کے مصائب کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

قومی اتحاد، یکجہتی، داخلی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور تمام نسلی گروہوں کے ساتھ پرامن زندگی گزارنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہیں حکم دیا کہ وہ ملک کے موجودہ حکمرانوں کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے تشدد سے گریز کریں۔ رہبر معظم آیت اللہ سید علی سیستانی نے کونسل کو افغانستان کے عوام کے حقوق کے حصول اور ان کی تکمیل کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے کی نصیحت کی۔

10 جمادی الثانی 1444 ہجری

از دفتر حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی،نجف اشرف

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے