Breaking News
Home / اخبار / صدر رئیسی اور تیرہویں کابینہ کے ارکان کا حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر تجدید عہد

صدر رئیسی اور تیرہویں کابینہ کے ارکان کا حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر تجدید عہد

 مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ حضرت امام خمینی(رہ)  کے مزار پر تجدید عہد کرتے ہوئے عوام کی خدمت اور حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار پر پابند رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران کی نئی کابینہ نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے اور ہفتہ حکومت کی مناسبت سے آج صبح حضرت امام  خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوکر تجدید عہد کیا ، اس موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی بھی موجود تھے۔ صدر رئیسی  اور ان کی کابینہ کے ارکان نے حضرت امام خمینی کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ صدر رئیسی نے اس موقع پر عوام کی خدمت اور حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار پر پابند رہنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے