Breaking News
Home / اخبار / غزہ میں معصوم بچوں کی بکھری لاشیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، ترک صدر

غزہ میں معصوم بچوں کی بکھری لاشیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، ترک صدر

ترک صدر طیب اردوان نے کہاکہ غزہ کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس بلانے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں، غزہ میں معصوم بچوں کی بکھری ہوئی لاشیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

 غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کا مشترکہ ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ہے، اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہاکہ غزہ میں معصوم بچوں کی بکھری ہوئی لاشیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، اسرائیلی قابض افواج نے فلسطینی بھائیوں پر ظلم کی انتہا کردی وہاں ہونے والے اسرائیلی مظالم ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیرس میں چند افراد کی ہلاکت پر عالمی برادری متحد ہوگئی تھی لیکن غزہ میں اسرائیلی بمباری اور اتنے بڑے قتل عام پر دنیا بھر کی خاموشی شرم ناک ہے، اسرائیلی حکام غزہ میں ہونے والے مظالم کے ذمہ دار ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اور جس طرح ہسپتالوں، مذہبی مراکز اور سکولوں کو وحشیانہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ مائیں اپنے مردہ بچوں کو گود میں لیے ہوئے ہیں اور باپ اپنے خاندان کے افراد کو ملبے میں ڈھونڈ رہے ہیں۔

ترکی کے صدر نے کہا کہ اسرائیل 7 اکتوبر کے واقعات کا بدلہ معصوم لوگوں، بچوں اور خواتین کو قتل کر کے لے رہا ہے۔

اردغان نے مزید کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اپنی جانیں گنوانے والے 73 فیصد لوگ خواتین اور بچے ہیں اور یہ وحشیانہ حملے ناقابل فہم ہیں۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے