Breaking News
Home / اخبار / ایران-سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر سید حسن نصر اللہ کا ردعمل

ایران-سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر سید حسن نصر اللہ کا ردعمل

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی ایک اچھی پیشرفت ہے اور اگر اپنے معمول کی راہ پر چلتے رہیں تو خطے اور لبنان کے لیے نئے افق کھل سکتے ہیں۔

 حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے آج حزب اللہ کے ایک اعلیٰ اہلکار «حاج اسد محمود صغیر» (حاج صالح) کی تجلیل و تکریم کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران-سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی دوبارہ بحالی ایک اچھی پیش رفت ہے اور ہم اس پر خوش ہیں، کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ اقدام خطے کی اقوام کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اور سعودی عرب کا باہمی معاہدہ اپنے صحیح انداز میں اور معمول کی راہ پر آگے بڑھے تو لبنان سمیت خطے کے لیے نئے افق کھول دے گا۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے لبنان میں جاری صدر کے انتخاب کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ نامزدگی کا حق کسی مخصوص گروہ اور قبیلے تک محدود نہیں اور کوئی بھی نمائندہ اور کوئی بھی پارلیمانی پارٹی جسے چاہے نامزد کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پر صدارتی امیدوار ملسط کرنا نہیں چاہتے بلکہ صدارت کے معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے