Breaking News
Home / اخبار / عدالت طلبی اور دینداری امت مسلمہ کی مشترکہ خواہش ہے، صدر رئیسی

عدالت طلبی اور دینداری امت مسلمہ کی مشترکہ خواہش ہے، صدر رئیسی

پاکستان میں دانشوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ عدالت طلبی اور دینداری مسلمانوں کی مشترکہ خواہش ہے۔

  ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران دانشورون کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ایران کو چاہتے ہیں کیونکہ انقلاب اسلامی ظلم، ناانصافی اور استعمار کے خلاف وجود میں آیا ہے۔ پاکستانی عوام ظلم اور استکبار سے نفرت کرتے ہیں اور مظلومین کی نجات کی صدا بلند کرتے ہیں۔ اسی لئے پاکستانی اور ایرانی عوام ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی خواہی اور دینداری مسلمانوں کی مشترکہ خواہش ہے۔ مسلمانوں کی بصیرت ان کے درمیان اختلافات پیدا ہونے میں رکاوٹ ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ غزہ میں بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں سمیت 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کئے گئے لیکن انسانی حقوق کے دعویدار امریکہ، برطانیہ اور فرانس اس کے باوجود صہیونی حکومت کی حمایت پر مصر ہیں۔ ان ممالک کی وجہ سے اقوام متحدہ بھی اپنی افادیت کھوچکا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ آج عالم بشریت ایسے نظام کی تلاش میں ہے جس میں مظلوم کو ظالم سے اپنا حق ملے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار نے عراق اور شام میں داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کو وجود میں لایا اور انتخابی مناظرے کے دوران خود ہی اعتراف کرلیا۔ عراق اور شام میں بہت زیادہ خون بہایا گیا لیکن پھر بھی استکبار اپنی سازش میں کامیاب نہ ہوسکا۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے