Breaking News
Home / اخبار / ایران اور پاکستان دوطرفہ تعلقات کی سطح کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں، آیت اللہ رئیسی

ایران اور پاکستان دوطرفہ تعلقات کی سطح کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں، آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے پاکستان کے امن و امان کو ایران کی سلامتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے خطے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی بہت اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا غیر ملکی مداخلت خطے کے مسائل کا حل نہیں ہو سکتی بلکہ غیر ملکیوں کی خطے میں موجودگی خطرہ کا باعث ہے۔

  ایرانی صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کا تعلق دونوں ملکوں کے عقائد سے ہے، کہا کہ آج ایران اور پاکستان موجودہ تعلقات کی سطح کو بلند ترین سطح پر پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج ایران اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں، کہا کہ پاکستانی قوم باشعور، غیور اور انقلابِ اسلامی کی حامی قوم ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ شروع سے ہی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات مختلف شعبوں میں فعال رہے ہیں اور روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی سرحدوں سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک اور اسلامی ممالک کے درمیان سرحدی تبادلے سمیت سلامتی کو بہتر بنانے کا ذریعہ ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے امن و امان کو ایران کی سلامتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے خطے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی بہت اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا غیر ملکی مداخلت خطے کے مسائل کا حل نہیں ہو سکتی بلکہ غیر ملکیوں کی خطے میں موجودگی خطرہ کا باعث ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے