Breaking News
Home / اخبار / لبنان سے صہیونی علاقوں پر میزائلوں کی بارش

لبنان سے صہیونی علاقوں پر میزائلوں کی بارش

القسام بریگیڈز نے لبنانی سرحد سے صہیونی قصبے کریات شمونہ پر میزائل برسائے ہیں۔

  الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم القسام نے لبنانی سرحدوں سے صہیونی قصبے کریات شمونہ پر 12 میزائل داغے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی سرحدی قصبوں کریات شمونہ اور الجلیل پر میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے آئرن ڈوم کے ذریعے مقاومتی میزائلوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی تاہم بعض میزائل سرحدی علاقے کے مختلف مقامات پر گرے ہیں۔

دراین اثناء لبنانی تنظیم حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ مجاہدین نے مالکیہ کے علاقے میں ایک صہیونی مرکاوا ٹینک کو تباہ کردیا ہے جس کے ٹینک میں سوار صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تنظیم کے بیان کے مطابق صہیونی فوج کے جھڑپوں میں تنظیم کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے