Breaking News
Home / اخبار / غاصب صہیونیوں سے مقابلہ جاری رہے گا، حماس کے سیکریٹری جنرل کا بغداد میں خطاب

غاصب صہیونیوں سے مقابلہ جاری رہے گا، حماس کے سیکریٹری جنرل کا بغداد میں خطاب

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں القدس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت کو ختم کرنے کی خواہش رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

  المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے جمعہ کے دن بغداد میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے منعقد ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہد قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس نے مقاومت کو نئی روح بخشی اسی لئے ان دونوں شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔

انہوں نے اسرائیل کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس غاصب صہیونی حکومت کی قبرستان بنے گا۔ ہم اپنے دین اور تاریخ کا دفاع کریں گے۔ آج فلسطینی مجاہدین گھروں سے نکل کر غاصب افواج کا مقابلہ کررہے ہیں۔ جو لوگ مجاہدین کی مزاحمت کو ختم کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہئے کہ احمقوں کی جنت میں نہ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی مکمل نابودی تک جنگ جاری رکھیں گے۔ اس راہ میں ہزاروں سال جنگ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ آج یوم القدس کے موقع پر عراقی عوام کی کثیر تعداد میں شرکت فلسطینی عوام کے ان کے دل موجود حمایت کی علامت ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے