Breaking News
Home / اخبار / جوبائیڈن کو حالات سے باخبر کیا جارہا ہے، ایرانی حملے کے بعد امریکی ردعمل

جوبائیڈن کو حالات سے باخبر کیا جارہا ہے، ایرانی حملے کے بعد امریکی ردعمل

ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد وائٹ ہاوس نے ابتدائی ردعمل میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر اور معاون اس حوالے سے صدر جوبائیڈن کو حالات سے باخبر کریں گے۔

  الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف حملوں کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کونسل کے مشیر اور ان کے معاون صدر جوبائیڈن کو مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال سے جلد باخبر کریں گے۔

اس سے پہلے نیویارک ٹائمز نے امریکی اعلی اہلکاروں کے حوالے سے کہا تھا کہ ایران ڈرون طیاروں کو میزائلوں کے ساتھ ہماہنگ کرکے حملہ کرسکتا ہے۔

دراین اثناء امریکی عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایران نے ڈرون طیاروں سے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے صبح سات بجے تک اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے