Breaking News
Home / اخبار / جانبازان ، انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے زندہ شہید ہیں

جانبازان ، انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے زندہ شہید ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یوم جانباز کی مناسبت سے کہا ہے کہ جانبازان ، انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے زندہ شہید ہیں۔

مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے یوم جانباز کی مناسبت سے کہا ہے کہ جانبازان ، انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے زندہ شہید ہیں۔ ایرانی اسپیکر نے حضرت ابو الفضل العباس (ع) کی ولادت باسعادت  اور یوم جانباز کی مناسبت سے ایرانی عوام اور جانبازوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جانباز ، ہماری قوم کا افتخار اور سرمایہ ہیں اور ہم ان کے صبر و استقامت کے سامنے سر تعظیم خم کرتے ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ جانبازوں نے اپنی سلامتی کو انقلاب اسلامی  ، اسلام اور ملک کے دفاع پر قربان کردیا ۔ ہم انقلاب اسلامی کے جانبازوں کو زندہ شہید سمجھتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

صہیونی وزیرجنگ کا نتن یاہو پر جنگ بندی کے لئے دباو

گیلانت نے نتن یاہو پر کابینہ میں جنگ بندی کے فیصلے کو قبول کرنے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے