Breaking News
Home / اخبار / مسجد سہلہ میں معروف ترانے سلام فرماندہ ﴿سلام یا مہدی عج﴾ کا بڑا اجتماع

مسجد سہلہ میں معروف ترانے سلام فرماندہ ﴿سلام یا مہدی عج﴾ کا بڑا اجتماع

اربعین حسینی (علیه السلام) کے ایام کے کوفہ کی مسجد سہلہ میں معروف ترانے سلام فرماندہ ﴿سلام یا مہدی﴾ اور امام حسین (علیه السلام) کی عزاداری کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں اہل بیت (علیهم السلام) کے چاہنے والوں سمیت عراقی اور غیر ملکی زائرین نے پرجوش انداز میں شرکت کی ۔

مسجد سہلہ ایک انتہائی مقدس مسجد ہے جو امام زماننہ ﴿عجل الله تعالی فرجه﴾ سے منسوب ہے۔ عراق کے مقامات مقدسہ کی زیارات پر جانے والے تمام زائرین حتمی طور پر مسجد سہلہ بھی جاتے ہیں کہ جہاں امام وقت ﴿عجل الله تعالی فرجه﴾ کے ساتھ تجدید بیعت کے ساتھ ساتھ مسجد کے مخصوص اعمال بھی بجا لاتے ہیں۔

یاد رہے کہ معروف ایرانی ترانہ سلام فرماندہ امام زمانہ ﴿عجل الله تعالی فرجه﴾ سے اظہار عقیدت کے لئے پیش گیا ہے اور فارسی ترانے کے ریلیز ہونے کے بعد اسے عربی اور اردو سمیت دنیا کی دیگر متعدد زبانوں میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ عربی اور اردو میں ترانے کا ٹائٹل سلام یا مہدی ہے جبکہ اردو میں سلام فرماندہ کے ٹائٹل کے ساتھ بھی موجود ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے