Breaking News
Home / اخبار / ایرانی وزیر خارجہ کی روسی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات؛ جنوبی قفقاز 3+3 فارمیٹ کے اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہیں، امیرعبداللہیان

ایرانی وزیر خارجہ کی روسی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات؛ جنوبی قفقاز 3+3 فارمیٹ کے اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہیں، امیرعبداللہیان

ایران کے وزیر خارجہ نے 3+3 فارمیٹ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کے لیے ایران کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور روس کے تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

 ، ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کے روز تہران میں روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر وکٹورووچ گرشکو کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے نے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے 3+3 فارمیٹ کے ممالک یعنی روس، ایران، ترکی اور تین جنوبی قفقاز کے ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کے لیے ایران کی تیاری کا بھی اعلان کیا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر وکٹورووچ گرشکو نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ملکوں کے مشترکہ تعاون کا ذکر کرتے ہوئے تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون کے فروغ کو بہت اہم قرار دیا۔

درایں اثنا روسی نائب وزیر خارجہ نے ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی جس میں یوکرین کی جنگ، افغانستان، شام، وسطی ایشیا اور قفقاز کی صورتحال سمیت متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے