Breaking News
Home / اخبار / ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملہ؛ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مذمت

ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملہ؛ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مذمت

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

  ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ میں ماسکو میں کل رات ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

واضح رہے کہ ماسکو میں دہشت گردوں نے ایک کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کرکے 115 افراد کو ہلاک اور 140 زخمی کردیا۔

علاوہ ازیں برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے روسی صدر پوٹن کو بریفنگ میں بتایا کہ حملے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ 7 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے