Breaking News
Home / اخبار / یمن کے خلاف امریکی جارحیت کا بهرپور جواب دیا جائے گا، یمنی مسلح افواج

یمن کے خلاف امریکی جارحیت کا بهرپور جواب دیا جائے گا، یمنی مسلح افواج

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس ملک کے خلاف جارح امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس طرح کی جارحیتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحیی سریع” نے کہا کہ جارح امریکی اور برطانوی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر علاقوں پر 18 فضائی حملے کئے۔ تاہم اس جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت یمنی قوم کو فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت سے نہیں روک سکے گی۔

ادھر یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن "محمد علی الحوثی” نے امریکہ اور برطانیہ کی نئی بمباری کو یمن کو غزہ کی حمایت سے روکنے کی ایک نئی کوشش قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا: امریکیوں اور برطانویوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہم ردعمل کے مرحلے پر ہیں اور ہتھیار ڈالنا ہماری ڈکشنری میں نہیں ہے۔

اس دوران تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن "محمد البخیتی” نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یمن کے خلاف جارحیت پر ردعمل دیتے  ہوئے انگریزی میں لکھا: یمن پر بمباری کے حجم سے قطع نظر، اسرائیل کے خلاف یمن کی فوجی کارروائیاں غزہ میں نسل کشی کے جرائم کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ کہ آج صبح امریکہ اور برطانیہ کے طیاروں نے یمن پر اندھا دھند بمباری کی۔

اس سلسلے میں ایک امریکی اہلکار نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ’’امریکی، برطانوی اور دیگر اتحادی افواج نے یمن میں حملے کئے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے