Breaking News
Home / اخبار / ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ؛ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ ایران کے ساتھ رہا ہے اور رہے گا

ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ؛ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ ایران کے ساتھ رہا ہے اور رہے گا

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے اہم ترین امور پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔

  ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاووش اوغلو کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور کے سلسلے میں باہمی دلچسپی کے اہم ترین مسائل کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور ترکیہ کی ایک کان میں دھماکے سے متعدد ترک شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعے کا ذکر کیا اور ترک حکومت اور عوام کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے شفائے عاجل کی دعا کی۔

امیر عبد اللہیان نے شیراز حملے کے حوالے سے ترک وزیر خارجہ کے اظہار ہمدردی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ حالیہ ہفتوں میں ہمارے بعض دشمنوں نے حالیہ واقعات کو غلط استعمال کرتے ہوئے ایران میں عدم تحفظ اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور داعش کے دہشت گردانہ حملے کی بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کئی بار ملک کے خلاف ایسی سازشوں کا سامنا کیا ہے اور ہمیشہ فخر کے ساتھ ان پر قابو پایا ہے۔

ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ترکیہ صرف دو ہمسایہ ممالک نہیں ہیں بلکہ دو برادر ملک ہیں جو ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے نہ شیراز حملے کی مذمت کرتے ہوئے دوبارہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ ایران کے ساتھ رہے ہیں اور رہیں گے۔

ترک وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان مذاکرات کے عمل کا خیرمقدم بھی کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملک ترکیہ کے دوست ہیں اور ان دونوں ملکوں کے درمیان دوستی ترکیہ کو خوش کرتی ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے