Breaking News
Home / اخبار / امریکہ کو ضروری انتباہ جاری کرچکے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

امریکہ کو ضروری انتباہ جاری کرچکے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو اس بارے میں ضروری انتباہ کرچکے ہیں۔

  ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے شام میں سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد جوابی کاروائی کے حوالے سے امریکہ کو قبل از وقت ضروری انتباہ جاری کیا ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ آج ہالینڈ، بیلجئم اور قبرص سمیت مختلف مغربی ممالک کے وزرائے خارجہ کی طرف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کا موقف واضح کیا اور تاکید کی کہ ایران نے امریکہ کو بھی ضروری انتباہ جاری کیا ہے۔

اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ نے روسی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطین اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے