Breaking News
Home / اخبار / ایران کی جانب سے ” تہران ٹو کربلا ” ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان

ایران کی جانب سے ” تہران ٹو کربلا ” ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان

ایران کے محکمہ ریلوے کے ایگزیکٹو آفیسر سید میعاد علی صالحی نے تہران ٹو کربلا ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ایران کے محکمہ ریلوے کے ایگزیکٹو آفیسر نے وضاحت کی کہ تہران ٹو کربلا ٹرین اس طرح سفر کرے گی کہ تہران سے روانہ ہونے والی ٹرین مسافروں اور زائرین کو سرحدی شہر شلمچہ تک لے جائے گی جہاں سے مسافروں کو سڑک کے ذریعے عراق کے شہر بصرہ لے جایا جائے گا اور وہاں سے یہ ٹرین کربلا لے جائے گی۔

سید میعاد صالحی نے کہا کہ ہم شاملچہ اور بصرہ کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 32 کلومیٹر کا فاصلہ ہے جسے فی الحال مسافر طے کریں گے تاہم اس حصے پر بھی جلد ہی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سروس کے شروع ہونے کے بعد ایرانی زائرین عراق اور عراقی زائرین آسانی سے ایران رفت آمد کر سکیں گے جبکہ مال بردار ٹرینیں بھی اس راستے سے گزریں گی۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے