Breaking News
Home / اخبار / چین جنگ کی تیاریاں کررہا ہے اور بھارتی حکومت سورہی ہے: راہول گاندھی

چین جنگ کی تیاریاں کررہا ہے اور بھارتی حکومت سورہی ہے: راہول گاندھی

بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہےکہ چین جنگ کی تیاریاں کررہا ہے اور بھارتی حکومت سورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر راہول گاندھی نے حال ہی میں لائن آف ایکچوئل پر بھارتی اورچینی فوج کی جھڑپ کے تناظر میں بات کی۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ بھارت چین کی جانب سے جنگ کے خطرات کو نظر انداز کررہا ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ چین جنگ کی تیاری کررہا ہے اور بھارتی حکومت اس خطرے کو نظر انداز کرکے سورہی ہے۔

دوسری جانب راہول گاندھی کے بیان پر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے کانگریس رہنما پر فوج کے حوصلے پست کرنے کا الزام عائد کیا۔

بی جے پی ترجمان راج یاوردھن سنگھ نے کہا کہ راہول گاندھی سمجھتے ہیں کہ چین کے ساتھ قریبی تعلق ہونا چاہیے،انہوں نے بہت زیادہ قربت پیدا کی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ چین کیا کرے گا۔

بی جے پی ترجمان کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی نے بھارتی بارڈر فورس پر بات کرتے ہوئے ملک میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی اور سپاہیوں کے حوصلے پست کیے، یہ راہول گاندھی کے دادا نہرو کا بھارت نہیں ہے جنہوں نے سوتے ہوئے 37 ہزار اسکوائر کلو میٹر سے زیادہ علاقہ چین کو دے دیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی کو نیشنل سکیورٹی غیر ضروری بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے