Breaking News
Home / اخبار / سوڈان، جنرل حمیدتی کی ہلاکت کی افواہ، پیراملٹری فورسز نے تردید کردی

سوڈان، جنرل حمیدتی کی ہلاکت کی افواہ، پیراملٹری فورسز نے تردید کردی

سوڈان میں جنگ بندی کے باوجود فریقین کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ پیراملٹری فورسز کے ترجمان نے جنرل حمیدتی کی ہلاکت کی تردید کردی۔

 سوڈان میں مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق کے باوجود خرطوم اور ام درمان کے مختلف علاقوں میں سوڈانی فوج نے پیراملٹری فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ماحول پر سکون ہے۔

اس سے پہلے سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل البرہان اور پیراملٹری فورسز کے سربراہ جنرل حمیدتی نے سات روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

دراین اثناء پیراملٹری فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنرل حمیدتی اور ان کے بھائی کے ہلاک ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمیدتی خود خرطوم اور دوسرے شہروں میں جنرل البرہان کے خلاف کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

سوڈان میں ڈاکٹروں کی تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 863 جبکہ کئی ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔ جنگ کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے باعث ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

بدامنی کے باعث دس لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہوکر مہاجرت پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے کہا ہے کہ سوڈان میں قحط سالی اور دیگر مشکلات کا شکار پچیس لاکھ آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جوکہ کل آبادی کا نصف برابر ہے۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے