Breaking News
Home / اخبار / پہلے قومی و بین الاقوامی "فجر ترانہ فیسٹیول” کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

پہلے قومی و بین الاقوامی "فجر ترانہ فیسٹیول” کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر معظم انقلاب نے فرمایاکہ میں ترانوں کی ترویج کے سلسلے میں متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں مذکورہ تینوں اجزاء میں بہتر سے بہتر کے انتخاب اور اسی طرح اغیار کی نقصان دہ نقل سے پرہیز کرنے اور گرانقدر اسلامی، انقلابی اور قومی موضوعات کے انتخاب کی سفارش کرتا ہوں۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عرفانی و عملی اقدار کے فروغ میں ترانے کی غیر معمولی تاثیر پر تاکید کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ترانہ، عرفانی اور عملی اقدار کے فروغ کے سلسلے میں فن و ہنر کی گراں قدر تاثیر کا ایک نمونہ ہے۔ اجتماعی پیشکش میں نظم، آواز اور آہنگ کا حسین امتزاج، دنیا کے تمام مقامات پر دینی و قومی ترانوں کی غیر معمولی تاثیر کا راز ہے اور بحمد اللہ ایرانی ذوق، سلیقے اور ہنر نے اس میدان میں بھی ہمارے پیارے ملک کو سربرآوردہ ملکوں کی فہرست میں جگہ دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

میں ترانوں کی ترویج کے سلسلے میں متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں مذکورہ تینوں اجزاء میں بہتر سے بہتر کے انتخاب اور اسی طرح اغیار کی نقصان دہ نقل سے پرہیز کرنے اور گرانقدر اسلامی، انقلابی اور قومی موضوعات کے انتخاب کی سفارش کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

12 جولائي 2022

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے