Breaking News
Home / اخبار / ایران، دہشت گرد گروہ کا سرغنہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہلاک

ایران، دہشت گرد گروہ کا سرغنہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہلاک

ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے خلاف کاروائی میں دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔

 ملک کے جنوب مشرق میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے خلاف کاروائی میں دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تکفیری گروہ کے ماسٹر مائنڈ کو سیستان و بلوچستان میں کاروائی کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

صوبائی علاقے بمپور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اکرم ناروئی کو ایک مسلح جھڑپ کے دوران ہلاک کردیا۔ دہشت گرد گروہ راسک میں پولیس کے دو اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔

ہلاک ہونے والا دہشت گرد مسلسل اپنے ٹھکانے بدلنے کے بعد امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں کی نظروں میں تھا جس کے بعد ٹھکانے کا کھوج لگایا گیا اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور پولیس کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کی۔

کاروائی کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کے لئے جوابی فائرنگ کی تاہم سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی ہوشیاری کی وجہ سے اپنے مقصد میں ناکام ہوگئے اور دہشت گروہ کا سرغنہ اکرم ناروئی ہلاک ہوگیا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے