Breaking News
Home / اخبار / اقوام متحدہ؛ شہید جنرل قاسم سلیمانی کا قتل غیر قانونی قرار

اقوام متحدہ؛ شہید جنرل قاسم سلیمانی کا قتل غیر قانونی قرار

اقوام متحدہ؛ شہید جنرل قاسم سلیمانی کا قتل غیر قانونی قرار

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق ماہر نے امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو غیر قانونی اقدام قرار دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی ماہر ایگنیئس کالمارڈ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اس حملے کا جواز اور شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ایگنیئس کالمارڈ کا کہنا تھا کہ اس حملے سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس 3 جنوری کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
جنرل سلیمانی کے شہادت کے بعد ایران سمیت دنیا بھرمیں امریکا کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے