Breaking News
Home / اخبار / اسرائیل اندرونی شکست و ریخت کا شکار ہوگیا ہے، حزب اللہ

اسرائیل اندرونی شکست و ریخت کا شکار ہوگیا ہے، حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اندرونی شکست و ریخت سے دوچار ہے۔ فلسطینی قوم کے صبر و استقامت کے مقابلے میں قابض ریاست کا زوال یقینی ہے۔

 خبررساں ادارے رأی الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شیخ نعیم قاسم نے ٹوئٹر پر اسرائیل میں حالیہ فسادات اور نتن یاہو کی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی نابودی کا بیج اسی کے اندر ہی بو دیا گیا ہے۔ فلسطینی عوام کے صبر اور استقامت کے مقابلے میں بالاخر غاصب اسرائیل کی ناجائز ریاست فنا ہوجائے گی۔

انہوں نے دلیل کے طور پر قرآن کی اس آیت کو تحریر کیا ہے: «یُخْرِبُونَ بُیُوتَهُم بِأَیْدِیهِمْ وَأَیْدِی الْمُؤْمِنِینَ» وہ اپنے گھروں کو اپنے اور مؤمنین کے ہاتھوں سے خراب کرتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے