Breaking News
Home / اخبار / مشہد، جیش الظلم کے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کے اہم انکشافات

مشہد، جیش الظلم کے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کے اہم انکشافات

سپاہ پاسداران کی انٹیلی جنس ونگ نے صوبہ خراسان رضوی میں ایک بھر پور کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گروہ جیش الظلم کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کردیا۔

  سپاہ پاسداران کی انٹیلی جنس ونگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ خراسان رضوی میں دہشتگرد گروہ جیش الظلم کے دہشتگردوں کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ اس صوبے میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کے منصوبے پر عمل کرنے والے تھے۔

اس بیان کے مطابق جیش الظلم کے دہشتگرد اس صوبے میں بم دھماکے کرانے اور عوام کو فائرنگ کا نشانہ بنانا  چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق، جیش الظلم کے دہشتگرد گورنر ہاوس پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ امام جمعہ کے دفتر پر دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ بنا چکے تھے۔

جیش الظلم کے دہشتگردوں نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ انہوں نے دہشتگردانہ کارروائی سے پہلے ان جگہوں کی شناسائی کی تھی۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے