Breaking News
Home / اخبار / ایرانی وزیر خارجہ تہران سے پریٹوریا روانہ

ایرانی وزیر خارجہ تہران سے پریٹوریا روانہ

امیر عبداللہیان ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقی دارلحکومت پریٹوریا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مقامی اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

  ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقی دارلحکومت پریٹوریا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مقامی اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا یہ پندرہواں اجلاس ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون کے حوالے سے بھی مذاکرات کریں گے۔

اجلاس جمعرات 10 اگست کو ہوگا۔ آج سے چار سال پہلے دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا چودہواں اجلاس ایران کی میزبانی میں تہران میں ہوا تھا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے