Breaking News
Home / اخبار / بہترین سلوک پر صہیونی خاتون کا رہا ہونے کے بعد فلسطینی مجاہدین کے نام تشکر آمیز خط

بہترین سلوک پر صہیونی خاتون کا رہا ہونے کے بعد فلسطینی مجاہدین کے نام تشکر آمیز خط

القسام بریگیڈز کی طرف سے صہیونی خاتون اور اس کی بچی کے ساتھ بہترین سلوک پر خاتون نے خط کے ذریعے تنظیم کے رہنماوں کا بہترین الفاظ میں شکریہ ادا کیا ہے۔

  روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں حماس کی قید سے آزاد ہونے والی اسرائیلی خاتون نے القسام بریگیڈز کے رہنماوں کا خط کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے۔

صہیونی خاتون ڈینیل نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ حماس کی قید میں وہ اور ان کی چھوٹی بچی کے ساتھ بہترین سلوک کیا گیا۔

خط میں خاتون نے لکھا ہے القسام کے مجاہدین ضرورت کے وقت ان کی بچی کے پاس جاتے تھے اور پدرانہ شفقت کے ساتھ پیش آتے تھے۔

خاتون نے لکھا ہے کہ اس مدت میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور القسام کے مجاہدین جنگ کی سختیوں کے باوجود ہمارے ساتھ مہربانی سے پیش آتے تھے۔

خاتون نے خط کے آخر آزرو ظاہر کیا کہ کاش وہ دن بھی آجائے کہ ہم ایک دوسرے کے دوست بن جائیں!

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے