Breaking News
Home / اخبار / پاکستان میں عدلیہ اور حکومت آمنے سامنے، وزیراعظم نے عدلیہ کے فیصلے کو عدل و انصاف کا قتل قرار دیا

پاکستان میں عدلیہ اور حکومت آمنے سامنے، وزیراعظم نے عدلیہ کے فیصلے کو عدل و انصاف کا قتل قرار دیا

پاکستانی وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا تھا اور آج پھر عدل و انصاف کا قتل ہوا ہے۔

  پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے  ہوئے کہا ہے کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا تھا اور آج پھر عدل و انصاف کا قتل ہوا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کے التوا سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار  دیے جانے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی   کے اجلاس میں  وزیراعظم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کیسا تاریخ کا جبر ہے آج بھی چار اپریل ہے، عدالتی قتل آج ہی کی تاریخ کو ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پوری دنیا  کو علم ہے کہ  سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت عدالتی قتل تھا۔73 کا  آئین  انہی کی حکومت میں معرض وجود میں آیا تھا یہ پاکستان کی تاریخی خدمت تھی جسے یاد رکھا  جائے گا۔شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ  آج 4 اپریل کو 72 گھنٹے میں جو کارروائیاں ہوئیں وہ عدل و انصاف کا قتل ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  کابینہ  میں آج فیصلہ ہوا ہے کہ 12 سال سے التوا کا شکار ریفرنس کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

About خاکسار

Check Also

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے