Breaking News
Home / اخبار / صہیونی حکام کے درمیان اختلافات میں شدت، جنگ کابینہ خطرے میں پڑگئی

صہیونی حکام کے درمیان اختلافات میں شدت، جنگ کابینہ خطرے میں پڑگئی

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکام کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کی وجہ سے جنگی کابینہ تحلیل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

  الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مقاومت کے ہاتھوں پے درپے شکست کے بعد صہیونی حکام کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق اعلی حکام کے درمیان اختلافات کی وجہ سے جنگی کابینہ کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے۔ مبصرین کے مطابق موجودہ حالات میں کابینہ زیادہ دیر تر قائم نہیں رہ سکے گی۔

اخبار نے لکھا ہے کہ بنی گینٹز اور نتن یاہو کے درمیان اختلافات کے نتیجے میں اسرائیلی سیاست میں بڑی تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگی کابینہ کے درمیان اختلافات بڑھنے کی صورت میں وزیراعظم نتن یاہو جنگی کابینہ کو تحلیل کرکے جنگی امور کو مرکزی کابینہ کے سپرد کرسکتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے