Breaking News
Home / اخبار / بھارت؛ ہندو انتہاپسندوں کا مسلمان لڑکے پرتشدد، برہنہ کرکے مذہبی نعرے لگوائے

بھارت؛ ہندو انتہاپسندوں کا مسلمان لڑکے پرتشدد، برہنہ کرکے مذہبی نعرے لگوائے

ریاست آندھرا پردیش کے شہر اندور میں ہندو انتہاپسندوں نے 10 سال کے مسلمان لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ انتہاپسند ہندوؤں نے لڑکے کو برہنہ کرکے پاکستان مردہ باد اور ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔

  بھارتی نیوز ویب سائٹ قومی آواز سے نقل کیا ہے کہ ریاست آندھرا پردیش کے شہر اندور میں ہندو انتہاپسندوں نے 11 سال کے مسلمان لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ انتہاپسند ہندوؤں نے لڑکے کو برہنہ کرکے پاکستان مردہ باد اور ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔

متاثرہ لڑکے کے خاندان کے مطابق لڑکا گلی میں کھیل رہا تھا کہ ہندو انتہاپسندوں کا ایک گروپ اسے زبردستی ساتھ لے کر گیا تھا۔ لڑکے پر تشدد کے دوران لوگ کھڑے دیکھتے رہے اور کسی نے نہیں روکا۔ بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس  لڑکے پر تشدد کی رپورٹ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔ تاخیر سے رپورٹ درج کرنے کے بعد بھی مسلمان لڑکے پر تشدد کرنے والے کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے