Breaking News
Home / اخبار / سری لنکا: مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم وکرما سنگھے کے گھر کو آگ لگا دی

سری لنکا: مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم وکرما سنگھے کے گھر کو آگ لگا دی

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم وکرما سنگھے کے گھر کو آگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں صدارتی محل پر ہزاروں مظاہرین کے دھاوے کے بعد صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہزاروں مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں داخل ہو گئے تھے جہاں مظاہرین نے صدارتی محل کے اندر بنے سوئمنگ پول میں ڈبکیاں بھی لگائیں اور صدارتی کچن میں کھانے بھی کھائے۔

مشتعل مظاہرین نے صدر گوٹابایا راجا پاکسے اور وزیراعظم وکرما سنگھے کے گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا جبکہ پولیس اہلکار مظاہرین کے سامنے بے بس نظر آئے۔

پولیس نے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کو بحفاظت محل سے نکال لیا تھا جبکہ کولمبو میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کا گزشتہ روز کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

سپاہ پاسداران انقلاب کے کردار کا مطالعہ کریں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈین پارلیمانی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے