Breaking News
Home / اخبار / ایران کے ساتھ معاہدہ دو برسوں کے مذاکرات کا نتیجہ ہے، سعودی وزیر خارجہ

ایران کے ساتھ معاہدہ دو برسوں کے مذاکرات کا نتیجہ ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ سمجھوتہ دو برسوں کے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

  میڈیا سے نقل کیاہےکہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب نے سات برسوں کے بعد اپنے دو طرفہ سفارتی تعلقات بحال کئے جانے کے بارے میں سمجھوتہ طے کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے تاکید کی ہے کہ یہ دو طرفہ سمجھوتہ اچھی ہمسائیگی اور دونوں ملکوں کے قومی اقتدار اعلی کے احترام کی بنیاد پر طے پایا ہے۔

انھوں نے ایران کے ساتھ سمجھوتے کو دو برسوں کے مذاکرات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے میں طے پایا ہے کہ دونوں ممالک، علاقے کے سیکیورٹی مسائل حل کرنے اور اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کے اصول کو اہمیت دیں گے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے