Breaking News
Home / اخبار / بنگلادیش کے ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 43 افراد جاں بحق

بنگلادیش کے ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 43 افراد جاں بحق

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 6 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 43 افراد جاں بحق ہوگئے۔

  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز  رہائشی اور کمرشل 6 منزلہ عمارت میں پیش آیا جہاں عمارت کی ایک منزل میں قائم ریسٹورینٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بنگلادیش کے ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 43 افراد جاں بحق

بنگلادیش کے ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 43 افراد جاں بحق

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سمیت آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

بنگلادیش کے ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 43 افراد جاں بحق

حکام کے مطابق عمارت سے 75 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ درجنوں افراد اسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آگ پر 2 گھنٹے کی سخت محنت کے بعد قابو پایا گیا تاہم بدقسمتی سے 43 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بنگلادیش کے ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 43 افراد جاں بحق

بنگلا دیش فائر سروس اور سول ڈیفنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ریسٹورینٹ میں آگ گیس لیکیج کے سبب لگی، یہ ایک خطرناک عمارت تھی جس کی ہر منزل پر یہاں تک کہ سیڑھیوں پر بھی گیس سلینڈر نصب تھے اور عمارت میں ایک سے زائد ریسٹورینٹ کے علاوہ موبائل اور کپڑے کی دکانیں بھی تھیں۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے