Breaking News
Home / اخبار / برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی

برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی

برطانیہ میں نماز پڑھ کر مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی۔

 عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ برطانیہ کے علاقے برمنگھم میں بزرگ مسلمان کو نذر آتش کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی  ویڈیو میں بزرگ کے مسجد سے باہر نکلنے کے بعد ایک نوجوان ان سے بحث کرتا نظر آرہا ہے۔ بزرگ کے کچھ دور جانے کے بعد ان کو آگ لگا دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق 70 سالہ بزرگ کو آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بزرگ کو جیکٹ پر کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی گئی۔انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ بزرگ کا  چہرہ آگ سے جھلس گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کی  تفتیش برطانیہ کی  انسداد دہشت گردی پولیس کر رہی ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے