Breaking News
Home / اخبار / جامعۂ روحانیت بلتستان کے تحت امام خمینی کی برسی پر پروگرام منعقد؛ امام خمینی (رح) نے حکومت اسلامی کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا، بحرینی عالم دین شیخ دقاق

جامعۂ روحانیت بلتستان کے تحت امام خمینی کی برسی پر پروگرام منعقد؛ امام خمینی (رح) نے حکومت اسلامی کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا، بحرینی عالم دین شیخ دقاق

حجت الاسلام والمسلمین شیخ دقاق نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے اپنے بے مثال فقہی نظریات کی روشنی میں، ایرانی عوام کی طرف سے ان پر کئے گئے اعتماد کا احترام کرتے ہوئے ولایتِ فقیہ کے نظریے کی بنیاد پر اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی اور حکومت اسلامی کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا۔

 ، انقلابِ اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی 34ویں برسی کے موقع پر، جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے ایک عظیم الشان کانفرنس "امام خمینی (رح) احیاء گر اسلام محمدی ” کے عنوان سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے طلباء اور علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایران میں بحرین کے دینی مدارس کے سربراہ اور تحریک بحرین کے سرگرم عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ دقاق اور المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبۂ ثقافت کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام رضائی اس پروگرام کے مہمان خصوصی تهے۔

 

 

کانفرنس سے بحرینی معروف مجاہد عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ دقاق نے امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ کی نمایاں خصوصیات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ایک ذہین اور اسٹراٹجیک سوچ رکھنے والی عظیم شخصیت ہونے کے ناطے طویل المدتی بنیادوں پر منصوبوں کیلئے گہری نظر اور دقت کے ساتھ لائحہ عمل پیش کرنا امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی نمایاں خصوصیات تھیں۔

شیخ دقاق نے مزید کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی مذکورہ بالا خصوصیات کی ہمیں بہت سی مثالیں خود ان کی بابرکت زندگی میں اور انقلابِ اسلامی کی پوری تاریخ میں ملتی ہیں۔

بحرینی معروف عالم دین نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی دیگر خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یقین کامل اور اطمینان کی حد تک اللہ تعالٰی کی عبادت اور بندگی کرنا، اس عظیم شخصیت کی دیگر خصوصیات میں شمار ہوتا ہے اور خدا نے بهی اس خالص بندگی کے انعام میں ان کی زبان سے حکمت کی باتین جاری کیں، جو مشکل وقت میں ان کی آراء اور افکار کو بہتر طریقے سے عوام تک پہنچانے میں کارآمد ثابت ہوئیں۔

امام خمینی (رح) نے حکومت اسلامی کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا، بحرینی عالم دین شیخ دقاق

انہوں نے جرأت اور بہادری کو امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی دیگر نمایاں خصوصیات میں سے قرار دیا اور اس حوالے سے متعدد مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ عصر حاضر کی ان انگشت شمار شخصیات میں سے ایک تھے، جو کبھی خوفزدہ اور مضطرب نہیں ہوئے اور نہ ہی کبهی کسی ظالم اور جابر کے سامنے جھکے۔

ایران میں بحرین کے دینی مدارس کے سربراہ نے مزید کہا کہ دین اسلام، اپنی منتخب راه، عوام اور خدائی وعدوں کے تحقق پر مکمل ایمان اور یقین رکهنا، نیز امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی نمایاں خصوصیات میں شمار ہوتا ہے، یوں امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اپنے پاکیزہ آباؤ و اجداد کی طرح اپنی زمہ داری کی انجام دہی میں پختہ ارادہ رکھنے والی عظیم شخصیت تھے۔

شیخ دقاق نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی عالمگیر پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے کبهی کسی دنیوی مفادات یا کسی کو خوش کرنے کیلئے اپنی رائی نہیں بدلی اور نہ ہی کہیں شک و تردید کا شکار ہوئے۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ دقاق نے مزید کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنے بے مثال فقہی نظریات کی روشنی میں، ایرانی عوام کی طرف سے ان پر کئے گئے اعتماد کا احترام کرتے ہوئے ولایتِ فقیہ کے نظریے کی بنیاد پر اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی اور حکومت اسلامی کی قانونی حیثیت کو عملی جامہ پہنایا۔

کانفرنس کے آخر میں، امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے عظیم افکار سے آگہی کیلئے منعقدہ، علمی مطالعاتی مقابلہ « منشور روحانیت» میں کامیاب قرار پانے والے طلباء کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے