Breaking News
Home / اخبار / اسرائیلی وزیر دفاع کی غزہ جنگ کو مزید پھیلانے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع کی غزہ جنگ کو مزید پھیلانے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں جاری جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف اپنی مہم کو مزید وسعت دے گی جس میں ہم ہر اس جگہ حملے کریں گے جہاں سے حزب اللہ کاررروائیاں کررہی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج بیروت اور دمشق سمیت دیگر دور درواز کے علاقوں میں بھی کارروائیاں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں
مشرقی غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینی شہید
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور امن کا ’’سرخ بچھیا‘‘ سے کیا تعلق ہے؟
غزہ میں قحط اسرائیل کا جنگی جرم ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عہدیدار کا بیان
دوسری جانب خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں جس میں اسرائیلی فوج نے ایک اسپورٹس سینٹر پر حملہ کیا جہاں بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی تھی، اسرائیلی فوج کے حملے میں 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سینٹرل غزہ میں حملے کیے جس میں متعدد بے گھر فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے سینٹرل غزہ کے نصیرت اورمغازی کیمپ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جب کہ اسرائیلی فوج نے دیر البلاح کے علاقے میں بھی حملے کیے جسے محفوظ علاقہ بتایا گیا تھا۔

میدیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقوں میں بڑی تعداد میں فضائی حملے کیے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سول ڈیفنس اور طبی عملہ طبی آلات کی قلت کے باوجود زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے کوششیں کررہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ اس نے الشفاء اسپتال میں اپنا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، اس آپریشن میں حماس کے متعدد جنجگوؤں کو مارا گیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

آپریشن "وعدہ صادق” نے دنیا میں ایک نئی اسٹریٹجک تبدیلی پیدا کی، ایرانی سینئر کمانڈر

ایرانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا: صیہونی رجیم کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے