Breaking News
Home / اخبار / یورپی یونین کی طرف سے حماس اور تحریک جہاد اسلامی پر پابندیاں عائد

یورپی یونین کی طرف سے حماس اور تحریک جہاد اسلامی پر پابندیاں عائد

یورپی یونین نے حماس اور تحریک جہاد فلسطین کے اراکین اور مبینہ طور پر مالی امداد فراہم کرنے والوں پر پابندی عائد کی ہے۔

  یورپی یونین نے فلسطین میں اسرائیل کے ساتھ برسرپیکار تنظیموں حماس اور تحریک جہاد اسلامی فلسطین پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان میں رہائش پذیر سرمایہ دار عبدالباسط حمزہ الحسن محمد خیر، حماس کے اعلی سرمایہ دار رضا علی خمیس، حماس کے اعلی رکن موسی دوین اور الجزائر میں رہائش پذیر سامایہ دار ایمن احمد الدویک پر پابندی عائد کی ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں ان کے یورپی سفر پر پابندی اور اثاثوں کو منجمد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق نئی پابندیاں 2025 تک قابل عمل ہوں گی اور اس مدت میں اضافہ یا تبدیلی بھی ممکن ہے۔
اس سے پہلے بلومبرگ نے کہا تھا کہ یورپی یونین حماس کے رہنماوں اور مالی منابع کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

حماس کے اعلی رہنما یحیی السنوار اس سے پہلے ہی پابندی عائد افراد کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔ ان کے اثاثے منجمد اور یورپی کمپنیوں اور شہریوں پر ان کے ساتھ کسی قسم کا معاملہ کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے