Breaking News
Home / اخبار / صدر آصف زرداری کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو نئی تحریک ملے گی، ڈاکٹر رضا امیری مقدم

صدر آصف زرداری کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو نئی تحریک ملے گی، ڈاکٹر رضا امیری مقدم

آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے باہمی فائدے کے لئے بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

 ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے باہمی فائدے کے لئے بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

پاکستانی صدر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ ایرانی سفیر نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم، بینکنگ تعاون اور فضائی اور کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان چاہ بہار-زاہدان ریل روڈ سے وسطی ایشیا، یورپ اور ترکی کے ساتھ تجارت کے لئے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو نئی تحریک ملے گی۔ انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے صدر پاکستان کے لئے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے