Breaking News
Home / اخبار / جاسوس غبارہ مار گرانے پر چین سے معافی نہیں مانگیں گے، امریکی صدر

جاسوس غبارہ مار گرانے پر چین سے معافی نہیں مانگیں گے، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ جاسوس غبارہ مار گرانے پر چین سے معافی نہیں مانگیں گے ،البتہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ چین غبارے کو جاسوس کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چیز امریکی شہریوں کے لیے باعث خطرہ بنے گی تو اسے مارگرایا جائے گا،کوئی نئی سرد جنگ نہیں چاہتے تاہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ چین کا غبارہ بحر اوقیانوس کے اوپر 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جب اسے امریکی جنگی طیارے نے مار گرایا تھا۔

چین نے غبارے کو جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔ چین کے مطابق غبارہ موسم کی معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے