Breaking News
Home / اخبار / روسی صدر پیوٹن اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے

روسی صدر پیوٹن اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔

  روس کی جانب سے بیان میں کہاکہ روسی صدر ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات کی توسیع کے منصوبے پر بات چیت کے لیے اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے۔

بیان میں کہاگیاہےکہ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ روس کے بعد ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کے حوالے سے مثبت ماحول پیدا ہوا ہے۔

کرملین محل کے ترجمان نے کہا کہ پیوٹن آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

About خاکسار

Check Also

آپریشن "وعدہ صادق” نے دنیا میں ایک نئی اسٹریٹجک تبدیلی پیدا کی، ایرانی سینئر کمانڈر

ایرانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا: صیہونی رجیم کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے