Breaking News
Home / اخبار / یمنی فوج نے آبنائے باب المندب میں دو اسرائیلی کشتیوں کو ہدف بنایا،

یمنی فوج نے آبنائے باب المندب میں دو اسرائیلی کشتیوں کو ہدف بنایا،

مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے صہیونی حکومت کی دو کشتیوں کو آبنائے باب المندب میں ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

  المسیرہ چینل نے خبر دی ہے کہ یمنی مسلح افواج نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی زیرملکیت دو کشتیاں یونٹی اکسپلورر اور نامبرناین کو باب المندب سے گزرنے کے دوران حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایک کشتی پر میزائل جب کہ دوسرے پر ڈرون حملہ کیا گیا عبدالملک الحوثی کے حکم اور یمنی عوام کی اپیل کے مطابق ہونے والے حملے کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حملے بند ہونے تک بحیرہ احمر اور عربین سی میں اسرائیلی کشتیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

جنرل یحیی سریع نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی زیرملکیت کشتیاں ہمارا جائز ہدف ہیں۔

About خاکسار

Check Also

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے