Breaking News
Home / اخبار / حزب اللہ کا اسرائیل کے جاسوسی اڈے پر میزائل حملہ

حزب اللہ کا اسرائیل کے جاسوسی اڈے پر میزائل حملہ

لبنان کی حزب اللہ نے فلسطینی قوم اور مزاحمتی فورسز کی حمایت میں اسرائیلی رجیم کے جاسوسی اڈے "المطلہ” کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

 المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے جاسوسی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

اس آپریشن کے حوالے سے حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام اور مزاحمتی فورسز کی حمایت میں مجاہدین نے آج صیہونی فوج کی المتلہ بیس کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

اس حملے سے قبل حزب اللہ نے برقان میزائلوں سے قابض رجیم کے جل العلام اور دیبورانیت کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

صیہونی فوج نے اس حملے کے جواب میں جنوبی لبنان کے قصبے الخیام پر توپ خانے سے حملہ کیا

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے