Breaking News
Home / اخبار / تہران کا خطے کے ممالک کو انتباہ؛ بایڈن اور لاپیڈ کے اعلامیہ کا نشانہ عربی اور اسلامی ممالک ہیں

تہران کا خطے کے ممالک کو انتباہ؛ بایڈن اور لاپیڈ کے اعلامیہ کا نشانہ عربی اور اسلامی ممالک ہیں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیاکہ بایڈن اور لاپیڈ کے اسرائیل کی سلامتی کی حفاظت اور اس کی عسکری برتری کے لئے امریکی وعدوں کے اعادے پر مبنی مشترکہ اعلامیے کا نشانہ عربی اور اسلامی ممالک ہیں۔

  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی صدر کے دورہ مشرق وسطی کے موقع پر جاری ہونے والے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ اعلامیہ پر اپنا رد عمل دیتے اپنے ٹویئٹر اکاونٹ پر لکھاہے کہ بایڈن اور لاپیڈ کے اعلامیے میں اسرائیل کی سلامتی کی حفاظت اور اس کی عسکری برتری کے لئے امریکی وعدوں پر زور دیا گیا ہے لہذا غلط فہمی نہ رہے، صرف ایران نشانے پر نہیں ہے بلکہ اس اعلامیہ کی وساطت سے اعلان کیاہےکہ عربی اور اسلامی ممالک کو ہمیشہ کے لئے اسرائیل کی عسکری برتری ماننا ہوگی، لہذا خطے کے لئے خطرے کا یہ اصلی سبب مکمل طور پر واضح ہے۔

ناصر کنعانی نے لکھاکہ جب تک اسرائیل کی ناجائز حکومت امریکی صدور کے دوروں کا پہلا پڑاو اور ان کا پہلا مقصد اس کی سلامتی کی حفاظت اور برتری رہے گی خطے کی اقوام صلح، استحکام اور سلامتی حاصل نہیں کرسکتیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پڑوسیوں کی سلامتی اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔

About خاکسار

Check Also

سپاہ پاسداران انقلاب کے کردار کا مطالعہ کریں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈین پارلیمانی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے