Breaking News
Home / اخبار / یمنی فورسز کا سعودی عرب پر بڑا حملہ

یمنی فورسز کا سعودی عرب پر بڑا حملہ

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر بڑا حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر بڑا حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پر فوجی حملے کی تفصیلات سے عنقریب آگاہ کیا جائےگا۔  یحیی سریع نے کہا کہ صوبہ حجہ میں یمنی فورسز اور قبائل نےامریکہ کے ایک ڈرون طیارے کو بھی تباہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے ریاض میں سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر ڈرون طیارے سے حملہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے