Breaking News
Home / اخبار / پاک ایران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح،ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کی پالیسی کا تسلسل ہے

پاک ایران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح،ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کی پالیسی کا تسلسل ہے

اس مارکیٹ کے فعال ہونے سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کی تجارتی سرگرمیوں میں رونق آئے گی اور ان معیشت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال بھی مستحکم ہوگی۔

  صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے پیشین میں مارکیٹ کا افتتاح صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے دورے کا حصہ تھا جو ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کی حکومتی پالیسی کا تسلسل ہے۔ مارکیٹ کے صدر نے اس منصوبے کو سرحدی علاقوں میں مقیم افراد کے لئے اہم اور ترقی کا ذریعہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 6000 خاندانوں پر مشتمل راسک شہر میں پرچوں مارکیٹ کے افتتاح سے عوام کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ دونوں ممالک کے سرحد پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے چھے مارکیٹ اور بازار بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پیشین مارکیٹ اس سلسلے کا ابتدائی مرحلہ ہے جو دونوں ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں مکمل ہوکر افتتاح کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں صرف مقامی لوگوں کو تجارت کے مواقع دیئے جائیں گے اور مقامی افراد ہی چھوٹے پیمانے پر اور ایرانی مصنوعات کو پیش کیا جائے گا۔

اس مارکیٹ کے فعال ہونے سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کی تجارتی سرگرمیوں میں رونق آئے گی اور ان معیشت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال بھی مستحکم ہوگی۔

معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچانے کے لئے ہر ہفتے 400 ڈالر کی اشیاء کو بغیر کسٹم ڈیوٹی کے سرحد پار لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ پاکستان سے 120 اقسام کے مختلف اشیاء درآمد کرنے کی اجازت ہوگی جن میں میوہ جات، ڈرائی فروٹ، چاول اور کپڑے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کی طرف حمل و نقل کی اچھی سہولیات کی وجہ سے ایرانی مصنوعات کو کراچی، لاہور اور دوسرے بڑے شہروں تک بھی فراہم کرنا ممکن ہوگا۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اقتصادی شہر ہے اور ایرانی سرحد سے نزدیک ہونے کی وجہ سے تجارتی سامان پہنچانے کے زیادہ مواقع موجود ہیں۔

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے